فورڈ موٹرز کا جنوبی افریقہ سے 4500 گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

منگل 17 جنوری 2017 15:08

ْواشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) امریکی موٹر ساز کمپنی ’’ فورڈ ‘‘ نے جنوبی افریقہ سے اپنی 1.6 لیٹر ایندھن کے انجن کی حامل 4500 کوگا کاریں آگ لگنے کی شکایات پر واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جیفری نمیتھ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ مہینو کے دوران جنوبی افریقہ میں کوگا کاروں کے حادثات اور ان کو آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس پر 4500 کاریں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت تک کوگا کاروں کے صرف 39 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات ان کے زیادہ گرم ہونے کے باعث پیش آئے جو کمزور کولنگ سسٹم کے نتیجے میں تیل کے رسائو کا باعث بنی۔

متعلقہ عنوان :