چین مصر تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

دونوں ممالک ڈیجیٹل ، تجارت ، ماحولیات اور صنعتی منصوبوں پر تعاون کرینگے

منگل 17 جنوری 2017 14:19

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) چین اور مصر نے ڈیجیٹل تجارت اور صنعتی منصوبوں کی ترقی کیلئے گذشتہ روز مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو )پر دستخط کئے ،یادداشت پر چین کی قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے سیکرٹری جنرل لی پو من اور مصر کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یا سر کدی نے دستخط کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایم او یو کے مطابق ای کامرس ،سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائے گا ، یہ ایک نیا پروگرام ہو گا جو آن لائن سلک روڈ کے ذریعے مصری شہروں کو ان کے چینی ہم منصبوں کے ساتھ منسلک کردے گا ، علاوہ ازیں لی اور مصر کی وزارت ماحولیات کے افسران نے ایک اور ایم او یو پر بھی دستخط کئے ہیں ، جس کے تحت ماحولیاتی معاملات پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :