راجہ فاروق حیدرکی قائدانہ پالیسیوںسے آزادکشمیر میں تعمیروترقی کاعمل شروع ہوچکاہے‘ راجہ ریاض بھٹی

منگل 17 جنوری 2017 14:16

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماراجہ ریاض بھٹی نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف کی طرف سے آزادکشمیرکوجہاں بے شمارترقیاتی ومیگاپراجیکٹس ملے ہیںوہیں پرکشمیریوںسے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے انہوںنے آزادکشمیرکوجدیدترین ہسپتالوںکے تحفے بھی دیئے ہیں وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی قائدانہ پالیسیوںکی وجہ سے آج آزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کاعمل شروع ہوچکاہے کوٹلی ہسپتال پرسیاست کرنے والوںکوشرم آنی چاہیے پانچ سال آزادکشمیرکولوٹنے والوںنے آزادکشمیربالخصوص حلقہ کھوئیرٹہ کوکیادیاہے اپوزیشن اپنی مردہ سیاست کوزندہ کرنے کے لیے ہسپتال کوبلاوجہ ایشو بنارہی ہے ہسپتال کوکھوئیرٹہ بنایاجائے راجہ ریاض بھٹی نے کہاکہ انڈین آرمی کی طرف سے کی جانے والی گولہ باری کے نتیجہ میںحلقہ کھوئیرٹہ سب سے زیادہ متاثرہوتاہے اوریہاںسے زخمیوںکوکوٹلی منتقل کرنے میںبہت وقت لگتاہے جس کی وجہ سے بہت سے زخمی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑدیتے ہیںہم وزیراعظم راجہ فاروق حیدراوروزیرقانون وپارلیمانی امورراجہ نثاراحمدخان سے بھرپورمطالبہ کرتے ہیںکہ ہسپتال کوکھوئیرٹہ بنایاجائے ہسپتال ہماراحق ہے اوریہ کھوئیرٹہ میںہرصورت تعمیرہوناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :