کھوئی رٹہ میں آئے روز پورا پورا دن بجلی بند رہنا معمول بن گیا‘ تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہوگئے

منگل 17 جنوری 2017 14:16

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) کھوئی رٹہ میں آئے روز پورا پورا دن بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی کا بوسیدہ نظام ہے شہر کے فیڈر پر اوور لوڈ ہونے اور بوسیدہ ٹرانسفامر کے باعث آئے روز بجلی متاثر رہتی ہے جس کے حل کے لیے ابھی تک کوئی بھی اقدامات نہیں کیے گئے بجلی کئی کئی گھنٹے بند رہنے سے تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار ضیا ء غازی فورس کھوئی رٹہ کے سیکرٹری جنرل جنید چوہدری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وزیر برقیات کھوئی رٹہ شہر کے اندر بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گرڈ اسٹیشن سے شہر تک نئی تاریں اور ٹرانسفامرز لگائے جائیں اور شہر کے فیڈر سے لوڈ کو تقسیم کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں انھوںنے مزید کہا کہ ایکسین برقیات کوٹلی فیض اللہ کا فی الفور تبادلہ کیا جائے وہ شہریوں کے ساتھ نارواں سلوک کرتے ہیں محکمہ کے ملازمین کا کام ہے کے وہ صارف کے ساتھ اچھے طریقہ کے ساتھ پیش آئیں نہ کہ اس کے ساتھ نارواں سلوک کریں اگر قبلہ درست نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :