ایف آئی اے کی شاہ عالم مارکیٹ میں کارروائی ،حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم جنید خان ایران ، دوبئی اور چائنہ میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث پایا گیا

منگل 17 جنوری 2017 14:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) ایف آئی اے نے شاہ عالم مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم جنید خان ایران ، دوبئی اور چائنہ میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث پایا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد خان میو کی جانب سے شاہ عالم مارکیٹ میں کارروائی کی گئی جس میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والا ملزم جنید خان کو گرفتار کیا گیا ۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور حاصل ہونے والی دستاویزات قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :