ہری پور میں سلنڈر کادھماکہ کے نتیجہ میں میاں بیوی اور 4 بچیاں جھلس گئیں

منگل 17 جنوری 2017 14:03

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) ہری پور میں سلنڈر کادھماکہ کے نتیجہ میں میاں بیوی اور 4 بچیاں جھلس گئیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہری پور کے علاقے کانڑہ کالونی میں ایک گھرمیں سلنڈر کی گیس لیک ہونے کے باعث زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 4 بچیاں جھلس گئیں جن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :