روس پاک فضائیہ کے لیے فضا میں ہی ایندھن بھرنے والے ٹینکر زکی تعمیر نو کرے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جنوری 2017 13:58

روس پاک فضائیہ کے لیے فضا میں ہی ایندھن بھرنے والے ٹینکر زکی تعمیر نو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جنوری 2017ء) :پاک فضائیہ کے فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے والے ٹینکر Ilyushin Il-78کی روس کے ریازن میں موجود 360ویں ائیر کرافٹ ریپئیر پلانٹ پر تعمیر نو کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاک فضائیہ نے اپنے فضا سے فضا میں ہی ایندھن بھرنے والے Ilyushin Il-78 کے بیڑے کی تعمیر نو کے لیے جے ایس سی روزوبورون ایکسپورٹ اور ویں ائیر کرافٹ ریپئیر پلانٹ کے ساتھ معاہدہ بھی کر لیا ہے۔

مذکورہ ٹینکر کو اصولی طور پر فضا سے فضا ہی میں ایندھن بھرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ٹینکر کو اسی طرح کے پیش رو کی طرز پر تیار کیا گیا تھا۔ Ilyushin Il-78کے چار ٹینکرز کو یوکرین کے سرپلس ائیر کرافٹ اسٹاک سے پاک فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔جس میں لگے ٹینکس کو ةتایا بھی جاسکتا ہے۔ اس طرح کے چار ائیر کرافٹس کو پہلی مرتبہ دسمبر 2009میں بھیجوایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :