ایران نے دارالحکومت تہران میں جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا

ڈرون تہران کے نوفلائی زون میں داخل ہوگیا تھا یہ بغیر پائلٹ طیارہ فوجی نہیں تھا ہم یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ یہ کس کا ملکیتی ہے،تہران کے گورنر عیسی فرہادی کا بیان

منگل 17 جنوری 2017 14:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) ایران نے دارالحکومت تہران میں جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایران کی طیارہ شکن فورسز نے دارالحکومت تہران کے وسط میں ایک بغیر پائلٹ جاسوس طیارے پر فائرنگ کی ہے اور اس کو مبینہ طور پر مار گرایا ہے۔

(جاری ہے)

تہران کے گورنر عیسی فرہادی کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ تہران کے نوفلائی زون میں داخل ہوگیا تھا۔البتہ گورنر کا کہنا ہے کہ یہ بغیر پائلٹ طیارہ فوجی نہیں تھا اور ہم یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ یہ کس کا ملکیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :