کراچی کے مختلف علاقوں میں 3.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں

منگل 17 جنوری 2017 13:57

کراچی کے مختلف علاقوں میں 3.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں 3.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکے گلستان جوہر، گلشن اقبال ، گلزارہجری، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی ہی میں تھا اور اس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا دورانیہ 10 سیکنڈ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے جھٹکوں کے باعث این ای ڈی یونی ورسٹی اور جامعہ کراچی میں طالب علم کلاسوں سے باہر نکل آئے جب کہ کئی گھروں میں زلزلے کے دیواروں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :