سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہونا چاہئے‘ پاکستان ہر صورت اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا‘ وسائل کے ضیاع کو روک کر ملکی ترقی کے اہداف آسانی سے حاصل ہوسکتے ہیں‘ رواں برس پانچ منصوبوں سے 6500میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب

منگل 17 جنوری 2017 13:57

سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہونا چاہئے‘ پاکستان ہر صورت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہونا چاہئے‘ پاکستان ہر صورت اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا‘ وسائل کے ضیاع کو روک کر ملکی ترقی کے اہداف آسانی سے حاصل ہوسکتے ہیں‘ رواں برس پانچ منصوبوں سے 6500میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہونا چاہئے ۔معاہدہ کے سلسلے میں کسی قسم کے بیرونی دبائو کو قبول نہیں کریں گے۔ معاہدے کے تحت اپنے پانی کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ پاکستان ہر صورت اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانی ‘ بجلی‘ گیس اور خوراک ضائع کرنے کا کلچر ترک کرنا ہوگا۔ وسائل کے ضیاع کو روک کر ملکی ترقی کے اہداف آسانی سے حاصل ہوسکتے ہیں۔ رواں برس پانچ منصوبوں سے چھ ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی۔ منصوبوں کی تکمیل سے وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوجائے گا۔