Live Updates

عمران خان یوٹرن اور قلابازیوں کے ماسٹر اور لگاتار جھوٹ بولتے ہیں‘ عمران خان پہلے الزامات لگاتے ہیں بعد میں معافیاں مانگتے ہیں‘ عمران خان کو مریم نواز سب سے بڑا خطرہ محسوس ہوتی ہیں‘ عمران خان اسٹپنی وکیل اور اسٹپنی ترجمان سے کام چلا رہے ہیں‘ عمران خان اخلاقیات کا لیکچر دینے کے بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز ،مائزہ حمید اورمحسن شاہنوازرانجھا کی میڈیا سے گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 13:57

عمران خان یوٹرن اور قلابازیوں کے ماسٹر  اور لگاتار جھوٹ بولتے ہیں‘ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان یوٹرن اور قلابازیوں کے ماسٹر ہیں‘ عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں اور لگاتار جھوٹ بولتے ہیں‘ عمران خان پہلے الزامات لگاتے ہیں بعد میں معافیاں مانگتے ہیں‘ عمران خان کو مریم نواز سب سے بڑا خطرہ محسوس ہوتی ہیں‘ عمران خان اسٹپنی وکیل اور اسٹپنی ترجمان سے کام چلا رہے ہیں‘ عمران خان اخلاقیات کا لیکچر دینے کے بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں۔

منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ پہلے دن سے عمران خان جو رٹ لگائے ہوئے ہیں عمران خان ہر جگہ بتاتے رہے ہیں کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں الزامات نہیں ہیں جب عدالت میں آتے ہیں تو کہتے ہیں کیا ثبوت دینا ہمارا کام نہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کا نام قلابازی خان ٹھیک رکھا ہوا ہے عمران خان نے پہلی مرتبہ یوٹرن اور قلابازی نہیں کھائی عمران خان یوٹرن اور قلابازیوں کے ماسٹر ہیں عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تسلیم کیا کہ انہوں نے غلط بیانی کی۔

عمران خان نے ہاتھ سے لکھا معافی نامہ جمع کرایا۔ انہوں نے کہا کہ دن آگیا ہے ان کا احتساب ہوگا۔ عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں اور لگاتار جھوٹ بولتے ہیں۔ عمران خان پہلے الزامات لگاتے ہیں بعد میں معافیاں مانگتے ہیں۔ عمران خان اور جہانگیر ترین نے ٹیکس چوری کی اور کرپشن کی عمران خان کی شکست کا وقت بہت نزدیک ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ ہمارے وکلاء نے دنیا بھر کے قوانین کی مثالیں دی ہیں امید ہے عمران جلد سپریم کورٹ سے بھی معافی مانگ لیں گے۔

تحریک انصاف عدالتوں سے حکم امتناعی مانگنے والی جماعت بن چکی ہے غلط بیانی عمران خان کا فعل ہے ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان کو مریم نواز سب سے بڑا خطرہ محسوس ہوتی ہیں مریم نواز ابھرتی ہوئی لیڈر کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ہمارے وکلاء نے عدالت میں ریفرنس دیئے کہ عمران خان اسٹیپنی وکیل اور اسٹیپنی ترجمان سے کام چلا رہے ہیں وزیراعظم اور ان کے بچوں بارے عمران خان کے ثبوت کہاں ہیں عمران خان اخلاقیات کا لیکچر دینے کے بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات