ہائوسنگ فائونڈیشن نے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے 60 افسران کو پیشہ وارانہ کوٹے کے تحت میرٹ پر پلاٹ الاٹ کئے ‘ پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں میرٹ کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی،وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کا توجہ دلائو نوٹس پر جواب

منگل 17 جنوری 2017 13:47

ہائوسنگ فائونڈیشن نے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے 60 افسران ..
اسلام آباد ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ہائوسنگ فائونڈیشن نے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے 60 افسران کو پروفیشنل کوٹے کے تحت میرٹ پر پلاٹ الاٹ کئے ہیں‘ پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں میرٹ کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کوٹہ پہلے دو فیصد تھا جسے بعد میں بڑھا کر تین فیصد کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 17 جون 2015ء کو ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا، کمیٹی کو پلاٹ الاٹ کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کوٹے کے تحت پلاٹ میرٹ پر الاٹ کئے گئے ہیں اور میرٹ کی کہیں بھی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔