ڈونلڈ ٹرمپ روس کی استعداد اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت سے نابلد ہے،جان برینین

منگل 17 جنوری 2017 13:47

ڈونلڈ ٹرمپ  روس کی استعداد  اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت سے نابلد ہے،جان ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈاریکٹر جان برینین نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ روس کی استعداد اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت سے نابلد ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق فوکس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے آتے ہی وہ مستعفی ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جہاں تک امریکہ کے خلاف روس کے جارحانہ رویے کا تعلق ہے تو انہیں کہنا پڑ رہا ہے کہ ٹرمپ روس کے خلاف عائد پابندیوں کی اہمیت اور عالمی سطح پر اس کی حیثیت سے نا واقف ہیں۔

انہوں نے ٹرمپ کو نصیحت کی کہ وہ روس کے خلاف اپنے موقف میں احتیاط برتیں اور پابندیوں کو ختم نہ کریں۔ برینین نے ٹرمپ کی جانب سے خفیہ ایجنسیوں پر الزام تراشیوں کے حوالے سے کہا کہ ایک منتخب صدر کے خلاف پس پردہ سازشیں کرنا ہمارے مفاد میں نہیں۔

متعلقہ عنوان :