عراق کی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی موصل کا 90 فی صد علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا

منگل 17 جنوری 2017 13:44

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) عراق کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مشرقی موصل کا 90 فی صد علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی انسداد دہشت گردی فورسز کے ترجمان صباح نعمان نے ایک بیان میں بتایا کہ فورسز نے مشرقی موصل کا پچاسی سے نوے فی صد علاقہ داعش سے چھڑا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ مشرقی موصل کی صرف پانچ کالونیاں داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔ آئندہ چند ایام میں بقیہ مشرقی موصل کے تمام علاقے داعش سے چھڑالیے جائیں گے۔ قبل ازیں ہفتے کے روز عراقی فوج نے مشرقی موصل میں قائم جامعہ موصل کو داعش سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ عراقی انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان صباح نعمان کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف جاری جنگ کاری پیچیدہ ہے اور وہ نہیں جانتے کہ تازہ آپریشن میں کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :