بیت اللحم کے نزدیک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

منگل 17 جنوری 2017 13:44

رام اللہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع شہر بیت اللحم کے نزدیک اسرائیلی فوج نے جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بیت لحم کے جنوب میں واقع ایک گاؤں طوقو میں اس فلسطینی کی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے لیکن اس نے اس کا نام یا عمر نہیں بتائی ہے۔ذرائع کے مطابق مقتول کا نام کسائی آل عمور ہے اور اس کی عمر سترہ سال تھی ۔

متعلقہ عنوان :