قلات میں گیس کی فراہمی کا مسئلہ امن و امان اور چوری کی وجہ سے ہے ،ْ وزیر پٹرولیم

منگل 17 جنوری 2017 13:43

قلات میں گیس کی فراہمی کا مسئلہ امن و امان اور چوری کی وجہ سے ہے ،ْ وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے سینٹ کو بتایا ہے کہ قلات میں گیس کی فراہمی کا مسئلہ امن و امان اور چوری کی وجہ سے ہے ،ْجب تک چوری کا مسئلہ حل نہیں ہوگا بلا تعطل گیس کی فراہمی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اجلاس کے دوران سینیٹر میر کبیر کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کیونکہ ہمیں گیس کی قلت کا سامنا ہے اس لئے گیس کی فراہمی بڑھانا ممکن نہیں ہے لیکن پھر بھی حکومت نے گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے سی این جی سٹیشنز بند کردیئے ہیں اور کئی دوسرے اقدامات بھی کئے ہیں۔ گیس چوری کی وجہ سے صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس مسئلے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :