Live Updates

عمران خان عوام میں یو ٹرن اور معافی خان کے نام سے مشہور ہو چکے ہیں، شاہی سید

منگل 17 جنوری 2017 13:43

عمران خان عوام میں یو ٹرن اور معافی خان کے نام سے مشہور ہو چکے ہیں، شاہی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید نے کہاہے کہ عمران خان کا نام عوام نے یوٹرن اور معافی خان رکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام میں یو ٹرن اور معافی خان کے نام سے مشہور ہو چکے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے نوجوانوں کے ذہنوں مین نفرت کی سیاست کو فروغ دیا ہے انہیں ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے پارلیمنٹ میں لانے چاہیے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :