ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیر اعلیٰ کا گلگت بلتستان کے عوام کو ایک تحفہ ہے

عوام کے تعاون سے گلگت شہر کو ماحول دوست شہر بنایا جارہا ہے، ترجمان مظہر مغل

منگل 17 جنوری 2017 13:43

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ترجمان لوکل گورنمنٹ و میونسپل کارپوریشن مظہر مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام گلگت بلتستان کے عوام کیلئیایک اہم تحفہ ہے،اس منصوبے سے علاقے میں صفائی کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار ہوا ہے اور شہر ی اس اہم منصوبے کے مفید ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کے احکامات کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان نے اہم اقدامات کئے اور قلیل عرصے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو عوام میں متعارف کروایا جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی راہنمائی میں سیکرٹری/ڈائریکٹر لوکل کونسل بورڈ افتخار علی نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے فنکشنل ہونے میں اہم کردار ادا کیا، دونوں افسران کی خصوصی دلچسپی سے دیگر اضلاع میں بھی سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کامیاب کلین آپریشن سے عوام بے حدخوش ہیں ۔اپنے دفتر سے جاری پالیسی بیان میں ترجمان نے کہا کہ گلگت شہرکو صاف ستھراء رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سول سوسائٹی گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنے میں میونسپل کارپوریش اورجی ڈبلیوایم سی کے ساتھ تعاون کرے، گلگت شہرکے عوام کو صاف ستھرا اور آلود گی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اہم کردار ادا کر رہی ہے، شہر کی صفائی کے سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی ناقابل بر داشت ہے ،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کامیابی عوام کا اعتماد ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گلگت کو صاف ستھر ااور تجاوزات سے پاک رکھنے کیلئے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خرم پرویز کے قیادت میں ہفتہ وار انسداد تجاوزات اور صفائی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :