مصر ، سیکورٹی چیک پوسٹ پر مشتبہ افراد کا حملہ ،8 فوجی ہلاک،3 زخمی،جوابی کاروائی میں 2حملہ آور بھی مارے گئے

سیکیورٹی اہلکار وں کے مشکوک افراد کی تلاشی لینے کے دوران مشتبہ افراد نے گھات لگا کر فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی،حکام

منگل 17 جنوری 2017 13:39

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) مصر کے جنوب مغربی علاقے وادی الجدید میںسیکورٹی چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کے حملے میں8مصری فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دارالحکومت قاہرہ سے 70 کلو میٹر دور وادی الجدید گورنری کے الخارجہ شہر میں اس وقت پیش آیا سیکیورٹی اہلکار ایک چیک پوسٹ پر مشکوک افراد کی تلاشی لے رہے تھے۔

اس دوران گھات لگا کر فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 8اہلکار ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ کچھ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :