صد ر آ زادکشمیرسردار مسعود خان نے سید علی گیلانی کو ان کی تحریک آزادی کشمیراور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے طویل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے اعتراف میں مسٹ یونیورسٹی کی طرف سے ڈ اکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی، ڈگری تحریک حریت جموں و کشمیر کے کنوینئر غلام محمدصفی نے وصول کی

منگل 17 جنوری 2017 13:38

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) آزادجموںوکشمیرکے صدروچانسلر میرپوریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سردار محمد مسعود خان نے کہاہے کہ تحریک آزادی کے ممتاز راہنما چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس وتحریک حریت جموںوکشمیرکے چیئرمین سید علی گیلانی کو ان کی تحریک آزادی کشمیراور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے طویل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے اعتراف میں مسٹ یونیورسٹی کی طرف سے ڈ اکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی یہ ڈگری تحریک حریت جموں و کشمیر کے کنوینئر غلام محمدصفی نے صدر آزا دکشمیر سے وصول کی۔

(جاری ہے)

حریت راہنما سید علی گیلانی کو اعزازی ڈگری وصول کرنے کے لیے مسٹ یونیورسٹی میں کانوکیشن میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی تھی جس پر بھارتی حکومت نے ان کے پاسپورٹ سمیت دیگرسفری دستاویزات ضبط کرنے اور انھیں کانوکیشن میں شرکت سے پہلے ہی روک رکھاتھا۔ حریت راہنما جناب سید علی گیلانی کی طرف سے یہ ڈگری ان کے مقرر کردہ نمائندہ تحریک حریت جموںوکشمیر کے کنوینئرغلام محمدصفی نے وصول کی۔

متعلقہ عنوان :