ملائشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کا کام روک دیا گیا

بحر ہند میں ایک لاکھ 20 ہزار مربع کلومیٹر میں لاحاصل تلاش کے بعد فیصلہ افسوس کیساتھ کیا،تحیقیقاتی ٹیم کا مشترکہ بیان

منگل 17 جنوری 2017 13:29

ملائشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کا کام روک دیا گیا

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء)تین سال قبل ملائشیا کے لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کی تلاش کا روک دیا گیا ، اس مسافر طیارے میں 239 افراد سوار تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا، ملائشیا اور چین کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحر ہند میں ایک لاکھ 20 ہزار مربع کلومیٹر میں لاحاصل تلاش کے بعد یہ فیصلہ 'افسوس' کے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم وہ پرامید ہیں کہ نئی معلومات سے مستقبل میں طیارے کے بارے علم ہوسکتا ہے،منگل کو جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ’مشترکہ طور پر سائنٹیفک جائزوں کے ذریعے مزید ممکنہ علاقوں میں تلاش کا کام کیا گیا، تاہم آج تک جہاز کے مخصوص مقام کے بارے میں کوئی نئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔بیان کے مطابق ’ہم پرامید ہیں کہ نئی معلومات سامنے آتی رہیں گی اور مستقبل میں کسی موقع پر طیارے کو تلاش کر لیا جائے گا۔دوسری جانب مسافروں کے رشتے داروں کے وائس 370 نامی گروپ نے کہا ہے کہ تلاش کا کام ضرور جاری رہنا چاہیے اور اس کا دائرہ بڑھانا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ فضائی سہولت فراہم کرنے والوں کا ناگزیر فرض ہے کہ وہ فضائی سفر کے تحفظ کے لیے ایسا جاری رکھیں۔