ہمیں ٹرمپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، فرانسیسی صدر

کسی امریکی نومنتخب صدر کا دوسرے ملکوں کی سیاست میں اس طرح کھلم کھلا دخل دینا نامناسب ہے،بیان

منگل 17 جنوری 2017 13:21

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے جرمنی کی فراخ دلانہ پالیسی پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کڑی نکتہ چینی کو رد کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یورپ کو کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں، اس کے لیے اسے کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال سے کسی امریکی نومنتخب صدر کا دوسرے ملکوں کی سیاست میں اس طرح کھلم کھلا دخل دینا نامناسب ہے۔فرانس کے صدر نے کہا کہ یورپی یونین 'بین الاوقیانوس تعاون کے لیے تیار ہی' لیکن اس کی بنیاد 'اپنے مفادات اور اقدار' پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :