ایران کی طیارہ شکن فورسز نے تہران میں جاسوس ڈرون مار گرایا

نامعلوم طیارہ نوفلائی زون میں داخل ہوگیاتھا ،فوجی نہیں تھا،گورنر تہران

منگل 17 جنوری 2017 13:21

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) ایران کی طیارہ شکن فورسز نے دارالحکومت تہران کے وسط میں ایک بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے پر فائرنگ کی ہے اور اس کو مبینہ طور پر مار گرایا ۔

(جاری ہے)

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق صوبہ تہران کے گورنر عیسیٰ فرہادی نے ایک بیان میں کہاکہ یہ تہران کے نوفلائی زون میں داخل ہوگیا تھا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ یہ بغیر پائیلٹ طیارہ فوجی نہیں تھا اور ہم یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ یہ کس کا ملکیتی ہے۔ایک اور ایرانی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اس ڈرون کو مار گرایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :