گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سی این جی سٹیشن مارچ تک بند کرنے کا مطالبہ

منگل 17 جنوری 2017 13:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) گھریلو صارفین نے حویلیاں اور ہری پور سمیت ہزارہ بھر کے سی این جی سٹیشن مارچ تک بند رکھنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ نیا سال شروع ہونے کے بعد شدید بارش اور برف باری کے دوران ایبٹ آباد کے تمام علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ سوکھی لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں عام لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حویلیاں اور ہری پور سمیت پورے ہزارہ میں سی این جی سٹیشن مارچ تک بند رکھے جائیں تاکہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :