ہزارہ میں ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی ترقی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم

منگل 17 جنوری 2017 13:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی کے نائب صدر ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم نے کہا ہے کہ ہزارہ میں ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی ترقی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقہ سے حصہ لیں گے، تمام ہومیو ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کونسل کے الیکشن میں اپنی سابق کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں اتر چکے ہیں، منتخب ہونے کے بعد ہزارہ میں ہومیو پیتھی کی ترقی اور یونٹی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ کی ہومیو پیتھی برادری نے سابق دور میں ان پر اعتماد کا اظہار کیا تھا، اس دفعہ پھر تمام ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرزمتحد ہو کر ان کا ساتھ دیں، وہ انہیں کسی صورت مایوس نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :