اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس کے مقابلے کیلئے ریڈ فورس کے نام سے نیا فوجی دستہ قائم کر دیا

منگل 17 جنوری 2017 13:19

تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس کا مقابلہ کرنے کے لیے ریڈ فورس کے نام سے نیا فوجی دستہ قائم کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دستے کو نہ صرف حزب اللہ اور حماس کی طرز پر تربیت فراہم کی جائے گی بلکہ انہیں حزب اللہ اور حماس جیسی وردیاں اور اسحلہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبارکا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی چھاونیوں ، جنوبی لبنان اور غزہ پٹی کے سرحدی دیہات اور علاقوں کے حقیقی سائز کے ماڈل بھی تیار کیے گئے ہیں جہاں سے آئندہ کی جنگ میں، حزب اللہ اور حماس کے مجاہدین، ممکنہ طور سے اسرائیل پرحملہ کرسکتے ہیں۔

اخبارکے مطابق اسرائیلی فضائیہ میں بھی ایک نیا یونٹ قائم کیا گیا ہے جس کے پائلٹوں کی وردیاں عرب ملکوں کی فضائیہ کے اہلکاروں جیسی ہیں اور انہیں فضائی جنگ کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :