برگزٹ کے بعد بھی برطانیہ کو یورپی منڈیوں اور یورپ کو برطانوی منڈی تک رسائی ملنی چاہئیے ،برطانوی وزیر خزانہ

منگل 17 جنوری 2017 13:12

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) برطانیہ کے وزیر خزانہ نے برگزٹ کے بعد بھی برطانیہ کو یورپی منڈیوں اور یورپ کو برطانوی منڈی تک رسائی کی حمایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ فلپ ہیمینڈ نے بتایا کہ لندن اور برسلز کو ایک دوسرے کی ریڈ لائن کا مقابلہ کرنے کے بجائے، برگزٹ پر بہترین طریقے سے عملدرآمد کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ برطانیہ نے یورپی تارکین وطن کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برگزٹ کے بعد بھی یورپی شہریوں کو برطانیہ آنے کی آزادی ہوگی اور وہ یہاں تجارت بھی کرسکیں گے۔ تاہم مستقل رہائش اورمستقل تجارت کا معاملہ اس سے مختلف ہے۔

متعلقہ عنوان :