عراق اور افغانستان پر امریکی قبضہ غلطی ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 17 جنوری 2017 13:12

عراق اور افغانستان پر امریکی قبضہ غلطی ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق اور افغانستان پر امریکی قبضے کو غلطی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی جریدے دی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں مداخلت امریکہ کی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں شام میں دہشت گردی کے خلاف روسی اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ شام میں روسی اقدامات کے نتیجے میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔نومنتخب امریکی صدر نے شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کی بات بھی کہہ ڈالی تاہم کہا کہ خلیج فارس کے دولت مند ساحلی ملکوں کو محفوظ علاقوں کے قیام کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔