معروف غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کافائنل لاہور میں آ کر کھیلنے کیلئے رضا مند ہو گئے‘ذرائع

ْپی سی بی حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

منگل 17 جنوری 2017 13:06

معروف غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کافائنل لاہور میں آ کر کھیلنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) معروف غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے فائنل لاہور میں آ کر کھیلنے کے لئے رضا مند ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے درمیان لاہور میں کھیلنے کے حوالے سے ابتدائی معاملات طے پاگئے ہیں اورغیر ملکی کھلاڑیوں نے فائنل لاہور میں کھیلنے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔پی ایس ایل میں شامل 12سے 15غیر ملکی کھلاڑیوں نے باقاعدہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کولاہورمیں کھیلنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کھلاڑیوں کا تعلق نیوزی لینڈ،سری لنکا،ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیا سے ہے۔پی سی بی حکام کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔