ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا وارڈن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

ڈیفنس میں تعینات امجد چند روز قبل شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہو کر میو ہسپتال میں زیر علاج تھا

منگل 17 جنوری 2017 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا ٹریفک وارڈن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

ڈیفنس میں تعینات ٹریفک وارڈن امجد چند روز قبل شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہو گیا تھا اور اسے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز چل بسا۔

متعلقہ عنوان :