سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی تاحکم ثانی بند کر دی گئی

منگل 17 جنوری 2017 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے موسم کی شدت کے باعث طلب میں اضافہ ہونے پر سی این جی اسٹیشنز کو تاحکم ثانی گیس کی سپلائی بند کر دی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین ترجیح ہیں اس لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس بندش کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سے قبل سی این جی اسٹیشنز کو 17جنوری تک گیس بندش کا شیڈول جاری کیا گیا تھا لیکن طلب اوررسدکو دیکھتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو تا حکم ثانی گیس کی سپلائی بند کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :