60لاکھ جانوروں کے مالکان کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ تیار

منصوبہ سے دودھ ،گوشست کی پیداوار میں بھی اضافہ ،کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا

منگل 17 جنوری 2017 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے 60لاکھ فارمر ز کے جانوروں کو علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا جس آئندہ ماہ عمل شروع ہوگا ،کسانوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کے بارے مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور اس حوالے سے فارمرزکی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبہ سے جانوروں بیماریوں سے بچانے کیلئے گیارہ ٹیکہ لگانے کا شیڈو بھی ترتیب دیاگیا ہے ،اس شیڈول میں کرم کش (ٹیکہ)،انٹریوں کا زہر،کرم کش(بولس)،چیچک،کرم کش دوا(ٹیکہ)،نمونیہ اپھپھری،کرم کش دوا(بولس)،کاٹا،منہ کھر ،گل گھوٹو، رانی کھیت شامل ہیں،19قسم کے جانوروں کا علاج کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس منصوبہ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا وہاں جانوروں کی شرح اموات میں بھی کمی واقع ہوگا، جانورجب بیماریوں سے محفوظ ہوں گے تو ان کی دودھ میںپیداوار میںاضافہ ہوگا اسی طرح ان کے صحت مندرہنے سے گوشت کی مقدار بھی بڑھے گی، اس منصوبہ کوکامیاب بنانے کے لئے سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نسیم صادق کی زیر صدارت اجلاس جاری ہیں جن میں پنجاب بھر سے محکمہ کے افسران شریک ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نسیم صادق کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ سے کسانوں کو بہت فائدہ پہنچے گا ،ان کے جانوروں کے علاج کے لئے یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہوگا ، پنجاب میں کوئی خطر ناک بیماری نہیں تاہم ہم جانوروں کی زندگیوںکو محفوظ بنانے کی ہر سطح پر کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :