قلات میں گیس کی فراہمی کا مسئلہ امن و امان اور چوری کی وجہ سے ہے، اس وقت بھی علاقے میں گیس فراہم کی جارہی ہے‘ جب تک چوری کا مسئلہ حل نہیں ہوگا بلا تعطل گیس کی فراہمی ممکن نہیں

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا سینیٹ میں نکتہ اعتراض کا جواب

منگل 17 جنوری 2017 13:04

اسلام آباد ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قلات میں گیس کی فراہمی کا مسئلہ امن و امان اور چوری کی وجہ سے ہے، اس وقت بھی علاقے میں گیس فراہم کی جارہی ہے‘ جب تک چوری کا مسئلہ حل نہیں ہوگا بلا تعطل گیس کی فراہمی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر میر کبیر کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کیونکہ ہمیں گیس کی قلت کا سامنا ہے اس لئے گیس کی فراہمی بڑھانا ممکن نہیں ہے لیکن پھر بھی حکومت نے گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے سی این جی سٹیشنز بند کردیئے ہیں اور کئی دوسرے اقدامات بھی کئے ہیں۔

گیس چوری کی وجہ سے صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس مسئلے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔