سینیٹ نے بے نامی ترسیلات (ممانعت) بل 2016ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

منگل 17 جنوری 2017 13:04

اسلام آباد ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سینیٹ نے بے نامی ترسیلات (ممانعت) بل 2016ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اس سلسلے میں تحریک پیش کی کہ بے نامی ترسیلات (ممانعت) بل 2016ء کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے بل میں ایک ترمیم بھی پیش کی۔ چیئرمین نے بعد ازاں بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جسے ترمیم کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :