پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ کی تنخواہیں لاکھوں میں ہیں‘ نچلے گریڈ کے ملازمین کو چھ چھ ماہ سے تنخواہیں اور الائونس نہیں مل رہے‘ اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی

منگل 17 جنوری 2017 13:04

اسلام آباد ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ کی تنخواہیں لاکھوں میں ہیں‘ نچلے گریڈ کے ملازمین کو چھ چھ ماہ سے تنخواہیں اور الائونس نہیں مل رہے‘ اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پی آئی اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تنخواہ 30 لاکھ ڈالر سے زائد ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر ‘ ڈائریکٹر کسٹمر کیئر ‘ چیف آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور لیگل کنسلٹنٹ کی تنخواہ بارہ بارہ لاکھ روپے ہے جبکہ الائونسز اس کے علاوہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتنی عجیب بات ہے کہ اعلیٰ انتظامیہ کی تنخواہیں تو لاکھوں میں ہیں جبکہ کیبن کریو اور نچلے گریڈ کے ملازمین کو پچھلے چھ سات ماہ سے ان کی تنخواہیں اور الائونس بھی نہیں مل رہے۔ کیبن کریو کو چھ ماہ کا فارن فلائنگ الائونس بھی نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :