پشاور موڑ سے گولڑہ موڑ تک کشمیر ہائی وے کی تعمیر پر تین ارب 28 کروڑ روپے خرچ ہوئے،

گولڑہ موڑ سے جی ٹی روڈ تک 25 کلومیٹر سڑک پر کام کی ذمہ داری این ایچ اے کے سپرد کردی گئی، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

منگل 17 جنوری 2017 12:49

پشاور موڑ سے گولڑہ موڑ تک کشمیر ہائی وے کی تعمیر پر تین ارب 28 کروڑ روپے ..

اسلام آباد ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ پشاور موڑ سے گولڑہ موڑ تک کشمیر ہائی وے کی تعمیر پر تین ارب 28 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ تعمیراتی کام چھ ستمبر 2014ء کو مکمل کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گولڑہ موڑ سے جی ٹی روڈ تک سڑک کے 25 کلومیٹر کے حصے پر کام کی ذمہ داری این ایچ اے کے سپرد کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :