ای کامرس کے لئے مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کی وجہ سے گھریلو آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھ گیا، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا سینیٹ میں جواب

منگل 17 جنوری 2017 12:49

ای کامرس کے لئے مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کی وجہ سے گھریلو آن ..
اسلام آباد ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں ای کامرس کے لئے مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کی وجہ سے گھریلو آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر نزہت صادق کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت پاکستان میں ای کامرس ابتدائی شکل میں ہے۔

قومی قانون برائے صارفین کے حقوق کے تحفظ کا نفاذ جس میں بالخصوص فروخت کنندگان اور صارفین دونوں کے حقوق ذمہ داریوں اور فرائض کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس اور ڈیجیٹل ٹریڈ کے فروغ کے لئے وزارت تجارت کام کر رہی ہے جس کے تحت ای کامرس کے تنازعات کے ازالے کے لئے ایک طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :