کنونشن سنٹر کے قریب زیر تعمیر فائیو سٹار ہوٹل سیل ہے‘ پلاٹ ہوٹل کے لئے خریدا گیا لیکن فلیٹس بنا کر فروخت کردیئے گئے

کل رقم 4882 ملین روپے میں سی 1247 ملین روپے ادا کر دی گئی ہے، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سینیٹ میں جواب

منگل 17 جنوری 2017 12:49

کنونشن سنٹر کے قریب زیر تعمیر فائیو سٹار ہوٹل سیل ہے‘ پلاٹ ہوٹل کے ..
اسلام آباد ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کنونشن سنٹر کے قریب زیر تعمیر فائیو سٹار ہوٹل سیل ہے‘ پلاٹ ہوٹل کے لئے خریدا گیا لیکن فلیٹس بنا کر فروخت کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران فرحت اللہ بابر‘ چوہدری تنویر خان اور اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ کنونشن سنٹر اسلام آباد کے نزدیک فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کے لئے پلاٹ کی قیمت 14500 فی مربع گزمقرر کی گئی تھی لیکن بی این پی گروپ نے سب سے زیادہ 75 ہزار فی مربع گز روپے کی بولی دی۔

کل رقم 4882 ملین روپے میں سی 1247 ملین روپے ادا کر دی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق لیز حاصل کرنے والی پارٹی کی جانب سے 200 ملین روپے کی واجب الادا قسط کی تین دسمبر 2016ء کو ادا کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے اس ہوٹل کو سیل کردیا ہے۔ پلاٹ ہوٹل کے لئے خریدا گیا لیکن فلیٹس بنا کر فروخت کردیئے گئے اس لئے اسے سیل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :