کراچی میں گارمنٹس سٹی کے قیام کیلئے زمین کے حصول اور دوسرے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر

عالمی نمائشوں میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں، جرمنی میں ہونے والی نمائش میں 221 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی، سینیٹ میں میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

منگل 17 جنوری 2017 12:49

کراچی میں گارمنٹس سٹی کے قیام کیلئے زمین کے حصول اور دوسرے مسائل حل ..
اسلام آباد ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ کراچی میں گارمنٹس سٹی کے قیام کے حوالے سے زمین کے حصول اور دوسرے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ عالمی نمائشوں میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں، جرمنی میں ہونے والی نمائش میں 221 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی۔

فی الحال ملک میں نیا گارمنٹس سٹی قائم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گارمنٹس سٹی کے قیام کے حوالے سے زمین کے حصول اور دوسرے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :