برآمدی شعبہ ترقی کر رہا ہے‘ پانچ برآمدی شعبوں پر ٹیکس ختم کرنے سے برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی‘ ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لئے مذاکرات ہو رہے ہیں
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا سینیٹ میں میں وقفہ سوالات کے دوران جواب
منگل 17 جنوری 2017 12:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں ہماری برآمدات میں 2015ء کے اس عرصے کے مقابلے میں 6.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد تجارت کے معاہدوں پر بھی نظرثانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اب تبدیل ہو چکی ہے۔ پاکستان بھی برآمدی شعبے میں ترقی کر رہا ہے اور حکومت کی طرف سے پانچ برآمدی شعبوں پر ٹیکس ختم کرنے سے بھی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی طلب پوری کرنے کے لئے خام کپاس درآمد کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کو خدمات کے شعے میں بھی تجارتی خسارے کا سامنا ہے لیکن گزشتہ مالی سال کے دوران خدمات میں تجارتی خسارے میں 18.54 فیصد کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کے لئے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ اس معاہدے کے دوران ملک کے مفادات کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تجارتی خسارے پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ کپاس کی پیداوار کے شعبے میں چیلنجز موجود ہیں اور اس حکومت کے دور میں ایک سال میں 15.1 ملین گانٹھوں کی ریکارڈ پیداوار بھی ہوئی ہے۔ صوبوں کو بھی کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے تعاون کرنا ہوگا۔ پلانٹ بریڈرز ایکٹ کی منظوری بھی پیداوار میں اضافے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کپاس کی پیداوار 9.1 ملین گانٹھیں اور اس سال 10.5 ملین گانٹھیں رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.