چین ، بڑی کمپنیاں پراپرٹی کے کاروبار پر چھائی رہیں

بڑی مچھلیاں چھوٹی مچھلیوں کا حصہ بھی ہڑپ کرتی رہیں

منگل 17 جنوری 2017 12:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) چین میں بڑی کمپنیاں پراپرٹی کے کاروبار پر چھائی رہیں ، چین میں پراپرٹی کاروبار کرنیوالی بڑی کمپنیوں کے درمیا ن چھوٹی کمپنیوں کی نسبت مقابلے کا زیادہ رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان اس سال بھی جاری رہے گا ، تقریباً 131ڈویلپرز نے 2016ء کے دوران دس ارب یوآن (1.

(جاری ہے)

45ارب امریکی ڈالر) کا کاروبار کیا جو ملک بھر کی پراپرٹی مارکیٹ کا تقریباً پچاس فیصد ہے ، چائنا انڈیکس اکیڈیمی کے ایک سینئر تجزیہ کار ہوانگ یو نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں بڑے کاروباری کمپنیاں تین سال تک تیزی سے آگے بڑھتی جائیں گی اور چھوٹی کمپنیوں کے مقابلے میں زیادہ کاروبار حاصل کر لے گی ، 2020ء تک 21ڈویلپرز کاکاروبار 100ارب یوآن تک پہنچ جائے گا جبکہ آئندہ پانچ سے دس سال کے دوران چین میں پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی رہے گی جس میں بڑے ڈویلپرز چھوٹے ڈویلپرز کی نسبت زیادہ حصہ چھین لیں گے ،کمرشل پراپرٹی کا کاروبار کرنیوالا ایک بڑا گروپ وانڈا گروپ اس نے گذشتہ سال 112.27ارب یوآن کا کاروبار کیا جبکہ اس کی آمدنی میں 29.6فیصد کے حساب سے اضافہ ہوا ،گوانگ ڈانگ کی ایک کمپنی نے اپنی آمدنی دو گنا کر لی اور اس طرح اس کی آمدنی 308.84ارب یوآن رہی ۔

متعلقہ عنوان :