بیجنگ سمیت کئی صوبے فضائی آلودگی کی لپیٹ میں

آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کی سڑک پر آنے پر پابندی عائد خلاف ورزی پر 720افراد گرفتار ، 6454افراد کیخلاف کارروائی کہر اور دھند جمعرات تک جاری رہیگی ، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

منگل 17 جنوری 2017 12:26

بیجنگ سمیت کئی صوبے   فضائی آلودگی کی لپیٹ میں
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) چین کے شمالی اور مرکزی علاقوں کے بعض حصوں میں کہر اور دھند چھائے رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔وزارت ماحولیات کے مطابق بیجنگ ، تیان جن ، شنزی ، ہیبی ، شانزی ، شان ڈانگ اور ہینان صوبوں کے مختلف علاقوں میںکہر اور دھند پھر لوٹ آئی ہے اور یہ آئندہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے ، حکام نے متاثرہ علاقوں کے لئے انتباہ جاری کر دیا ہے اور متعلقہ حکام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔

وزارت ماحولیات نے کہر اور دھند کیخلاف جاری کئے گئے احکامات کی نگرانی کیلئے کئی ٹیمیں بھی علاقوں میں روانہ کردی ہیں ، فضائی آلودگی کیخلاف حکومتی کوششوں کے باوجود کہر اور دھند چین کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کے دوران بڑی مشکلات کا باعث بنتی ہے جہاں لوگ کوئلہ جلا کر سردی سے بچائو کا انتظام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چین کے بیس شہروں میں شدید کہر اور دھند کا راج رہتا ہے تا ہم نئے قمری سال کے آغاز پر حکام نے اس سلسلے میں سرخ الرٹ جاری کر دیا ہے ، بعض کارخانوں کو اپنی پیداوار میں کمی کی ہدایت کی گئی ہے اور فضائی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے سڑک پر آنے پر پابندی عائد کر دی ہے ، گذشتہ سال ہدایات کی خلاف ورزی پر 720افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 6454افراد کو جوابدہ ٹھہرایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :