سیکیورٹی فورسز موسم گرما میں عسکریت پسندوں کی ممکنہ کارروائیوں سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیارہیں،افغان وزیرداخلہ

منگل 17 جنوری 2017 12:26

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز موسم گرما میں عسکریت پسندوں کی ممکنہ کارروائیوں سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیارہیں۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ تاج محمد جاہد نے بتایا کہ طالبان کی جانب سے موسم گرما کی کارروائیوں سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی فورسز پوری طرح سے تیارہیں۔انہوںنے کہاکہ اگرچہ عسکریت پسندوں نے حملوں کا طریقہ کار تبدیل کردیاہے اوراب وہ مربوط حملوں اورخودکش بمباروں کا سہار لے رہے ہیں تاہم اس حکمت عملی کا ہم موثر طور پر جواب دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :