جس دن نواز شریف نے سچ بول دیا وہ دن اس کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔ شیخ رشید کی ایک اور پیشن گوئی

اگر نواز شریف نے منی ٹریل بتا دی تو میں اپنا کیس سپریمکورٹ سے واپس لے لوں گا ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جنوری 2017 12:01

جس دن نواز شریف نے سچ بول دیا وہ دن اس کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔ شیخ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جنوری 2017ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس ملک پر چوروں کی حکومت ہے ۔ سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ سپریمکورٹ میں کہتے ہیں کہ انہیں استثنیٰ حاصل ہے جبکہ قومی اسمبلی میں آکر کہتے ہیں کہ ہماری تلاشی لے لو۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں یہ لوگ کہہ چکے ہیں کہ ہم احتساب کے لیے تیار ہیں اور ہم نے جو کچھ کہا ہے اس کے ثبوت موجود ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کہتا ہوں کہ جس دن نواز شریف نے سچ بول دیا وہ دن نواز شریف کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف 20 کروڑ لوگوں کو مذاق اُڑا رہے ہیں۔ صاف چھُپتے بھی نہیں ہیں اور سامنے بھی نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف منی ٹریل بتا دیں تو میں اپنا کیس واپس لے لوں گا اور اگر یہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو میں قبر کی دیوار تک پانامہ ، پانامہ ، پانامہ کہتا رہوں گا۔