Live Updates

سپریم کورٹ کی کارروائی سے مطمئن ہوں، رات کو نیند بھی اچھی آ رہی ہے ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جنوری 2017 11:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جنوری 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بھی شریک ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج کورٹ کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے سپریمکورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت پر اظہار اطمینان کیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سپریمکورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے خوش ہوں ، اور مجھے سماعت کے بعد رات کو اب نیند بھی اچھی آتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات