وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر سچائی پر مبنی ہے ۔ دانیال عزیز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جنوری 2017 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جنوری 2017ء) : سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے ہیں کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں۔ عمران خان نے بارہا کہا کہ وزیر اعظم رنگے ہاتھوں پکڑےگئے ہیں۔ دھرنے کےوقت بھی عمران خان نے الزامات عائد کیے۔ عمران خان عدالت میں آ کر کہتے ہیں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں۔

عمران خان نے 35 پنکچر کےالزام عائد کیے اور پھر کہا کہ یہ ایک سیاسی بیان تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی فنڈنگ پرالیکشن کمیشن سے معافی طلب کی ۔ عدالت میں دلائل میں مختلف کیسز کا حوالہ دیناپڑتاہے۔ اور یہی مخدوم علی خان نے بھی کیا۔ مخدوم علی خان نےدنیابھر کےممالک کےقوانین بتائے،یہ وکیل کا کام ہے،مخدوم علی خان نے استثنا نہیں مانگا۔

(جاری ہے)

محض ماضی کےکیسزکاحوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر سچائی پرمبنی ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان غلط بیانی اور جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے ، عمران خان کوغلط بیانی پر لاہورہائیکورٹ سے 44مرتبہ نوٹس مل چکاہے۔ عمران خان کا چہرہ جلد کھُل کر سامنےآئےگا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں عمران خان سپریم کورٹ میں بھی معافی مانگیں گےا ورغلط بیانی پربھی معافی کے طلبگار ہوں گے۔

عمران خان خود اسٹے آرڈر کے پیچھےچھپ رہےہیں۔عمران خان کاجہاں بس نہیں چلتاوہاں دھمکیاں دینےپر اتر آتے ہیں۔عمران خان کے گرد کرپٹ لوگ کھڑے ہیں،پی ٹی آئی پہلے ہی انتشار کا شکار ہے، پی ٹی آئی میں جگہ جگہ بغاوت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم اس طرح نہیں بنتے،کارکردگی دکھانی ہوتی ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم کے بچے باہرمقیم ہیں،وہ بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :