اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملے کے ملزم عمرمتین کی اہلیہ گرفتار

منگل 17 جنوری 2017 12:06

اورلینڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) امریکی پولیس نے اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملے کے ملزم عمرمتین کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لینچ نیعمرمتین کی بیوی نورسلمان کی سان فرانسسکو سے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق نورسلمان کو انصاف میں رکاوٹ بننے اورغیر ملکی دہشت گرد تنظیم کا مواد مہیا کرنے میں مدد کے الزمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایف بی آئی کے وکیل کے حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نور سلمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عمر متین پر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 49افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔