گوانتانامو سے دس قیدی عمان پہنچا دئیے گئے
ْ دس قیدیوں کی منتقلی کے بعد اب گوانتانامو کی جیل میں موجود باقی قیدیوں کی تعداد 45 رہ گئی
منگل 17 جنوری 2017 12:00
(جاری ہے)
اوباما نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دور صدارت میں گوانتانامو کا یہ حراستی مرکز بند کر دیں گے، تاہم مختلف وجوہ کی بناء پر وہ اپنا یہ اعلانیہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
مسقط سے موصولہ رپورٹوں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان دس قیدیوں کی منتقلی کے بعد اب گوانتانامو کی جیل میں موجود باقی قیدیوں کی تعداد 45 رہ گئی۔پینٹاگون کے مطابق اس سال پانچ جنوری تک اس کیمپ میں پچپن قیدی باقی بچے تھے،یہ اندازہ امریکی محکمہ دفاع کے اس بیان کی روشنی میں لگایا گیا ہے، جس کے مطابق اسی مہینے چھ جنوری کے روز جب یمن سے تعلق رکھنے والے گوانتانامو کے چار قیدیوں کو کیوبا کے جزیرے سے سعودی عرب منتقل کیا گیا تھا، تو پینٹاگون نے کہا تھا کہ تب اس امریکی فوجی کیمپ میں موجود قیدیوں کی تعداد 55 رہ گئی تھی۔عمان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ان قیدیوں کو اس خلیجی عرب ریاست نے امریکی صدر باراک اوباما کی خصوصی درخواست پر اپنے ہاں قبول کیا۔ قیدیوں کی اس منتقلی کے بارے میں خود پینٹاگون نے کچھ بھی کہنے سے احتراز کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.