مصر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 پولیس اہلکارہلاک ،3 زخمی

منگل 17 جنوری 2017 11:37

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) مصر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

مصری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی علاقے الخارگا میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کر کے 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کر دیا ، جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے۔