بارشوں کے بعد پنجاب میں شدید دھند کا راج، موٹر وے، نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ صفرہوگئی

شہری غیر ضروری صفر سے گریز کریں، ڈرائیور فوگ لائٹس کا استعمال کریں، ترجما ن موٹروے پولیس

منگل 17 جنوری 2017 11:31

بارشوں کے بعد پنجاب میں شدید دھند کا راج، موٹر وے، نیشنل ہائی وے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) بارشوں کے بعد پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ایک بار پھر سے شدید دھند کا راج رہا۔ دھند کے باعث موٹر وے اور نیشنل ہائی وے پر بیشتر مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی جس نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے دیگراضلاع شدیددھندکی لپیٹ میں رہے۔

(جاری ہے)

شیخو پورہ، اوکاڑہ ، میاں چنوں ،ساہیوال ،ملتان ،بہاولپور شدیددھندکی لپیٹ میں رہے۔

دھند کے باعث موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر اکثر مقامات پرحدنگاہ صفر ہوگئی۔ لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جبکہ نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔ ترجما ن موٹروے کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری صفر سے گریز کریں ڈرائیور فوگ لائٹس کا استعمال کریں کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔